firing 12

رقم لین دین تنازعہ پرفائرنگ،1 شخص جاں بحق2زخمی

ویب ڈیسک(پشاور)رقم لین دین تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فریقین رحمت گل ولد زیارت گل اور خان مست وغیرہ کے مابین رقم لین دین تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کے دوران ملزم فریق خان مست وغیرہ نے آج فائرنگ کی جن کی فائرنگ سے فیصل ولد رحمت گل لگ کر جاں بحق جبکہ رحمت گل اور ایک راہگیر محمد ولد اسلام معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال روانہ کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ملزم فریق کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ شروع کر کے ملزم کے گھر کاکاخیل ٹاؤن پشاور جبکہ دوسرے گھر واقع ورسک ڈیم میاں خیل کلے میں بھی کارروائی کی ہے ۔

مقامی پولیس نے جلد ملزمان کے گرفتار ہونے کا عندیہ دیا ہے۔