drugs smuggling

علاج کےبہانےپاکستان داخل ہونےوالی افغان خاتون سےمنشیات برآمد

ویب ڈیسک (پشاور)چمن بارڈر سےعلاج کے بہانے پاکستان داخل ہونے والی افغان خاتون کی ٹانگوں پر بندھی پٹیوں میں سے 20 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر پر ایک افغانی شہری عورت جو علاج کے بہانے افغانستان سے پاکستان کراس کر گئی تھی جس کو ایف سی حکام کے نرسنگ والوں نے واقعی بیمار ڈکلیر کرکے پرچی دی تھی،آرمی حکام کے چیک کرنے پرخاتون کے پاؤں اور اس کے 2 پٹیوں سے تقریباً 20 کلو چرس ،ہیروئن اورشیشہ برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر