Kamran Bangash 3

صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے ہیں، کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پیشاور میں تقسیم اعزازات و اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ کالج لیکچررز کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

انہوں نے کہا کہ لیکچررز کی تربیت معاشرے کی تربیت ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 90 کالجز کے 300 لیکچررز کو تربیت دی گئی ہے، پہلی بار صوبے کے کالجز کیلئے رینکنگ کا معیار وضع کررہے ہیں۔

کامران بنگش نے کہا کہ اس سال صوبے کے 30 بہترین کالجز کیلئے دو دو کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دیں گے، اوسط کارکردگی کے تمام کالجز کیلئے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں بزنس اینڈ آئی ٹی اسٹڈیز کے کالجز کے قیام کےاحکامات جاری کیے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مستحق طلبا و طالبات کی معاؤنت کے لئے تعلیم کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع کے گرلز کالجز کیلئے 45 بسوں کی منظوری دی ہے۔