karachi lockdown corona

حکومت سندھ کا کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مد نظر 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کر دیا

ویب ڈیسک (کراچی): حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مد نظر 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنی کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ SOPs کے مطابق کام کرتے رہیں گے، فضائی آپریشن معمول کے مطابق پہلے سے وضع کردہ SOPs کے مطابق جاری رہیں گے، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔ وفاق کے زیر انتظام دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم اور کرونا SOPs کے مطابق فرائض سر انجام دینے کی ہدایات، پاکستان سٹاک ایکسچینج اور اس سے متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے