lower dir 1

لوئردیر کے تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء اور علاقائی مشران کا حقوق کے حصول کے لئے مشترکہ جدو جہد کا اعلان

ویب ڈیسک (لوئردیر): ضلع بھر کے تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء اور علاقائی مشران کا حقوق کے حصول کے لئے مشترکہ جدو جہد کا اعلان، دیر قامی پاثون کے زیر اہتمام تیمرگرہ بار میں یک روزہ سمینار کا انعقاد، سمینار سے حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی بشمول وکلاء اورمقامی مشران کا خطاب، مقررین کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ رقبے اور آبادی کے حوالے سے صوبے کا سب سے بڑا ڈویژن ہے، ڈویژن کے تقسیم سے وسائل کا منصفانہ تقسیم ممکن اور عوامی مسائل حل ہونگے، شرکا ء کا مطالبہ ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو فوری طورپر دوحصوں میں تقسیم کرکے الگ الگ ڈویژن بنا ئے جائیں، حکومت چکدرہ ٹو چترال موٹروے تعمیر حوالے سے اپنے اعلان کو عملی جامعہ پہنا ئے، وکلاء اور سائلین کے سہولت کے لئے تیمرگرہ میں ہائی کورٹ سنگل بنچ کا قیام ناگزیرہے۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی