house roof disaster

بونیر: آمنور میں کچے مکان کی چھت گر گئی۔ بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق

ویب ڈیسک (بونیر): آمنور میں کچے مکان کی چھت گر گئی، بچی ملبے تلے دب گئی، ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے 2 گھنٹے تک مسلسل سرچ آپریشن کرکے ملبے تلے سے بچی کو نکالا، ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، جاں بحق ہونے والے بچے کا نام رویشا ولد بخت شیر تھا جس کا تعلق دیوانہ بابا سے ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی