banu Flood

بنوں ڈویژن میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں ڈویژن میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، بنوں اور لکی مروت زیادہ متاثر، سینکڑوں مکانات اور گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق بنوں کے دور آفتادہ علاقے جانی خیل میں نچلے درجے کا سیلاب آ یا جس سے علاقے میں درجنوں گھر اور مکانات متاثر ہو گئے سیلاب کے باعث جانی خیل اور بنوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ مواصلات کا نظام اور بجلی کا نظام، بنوں سٹی میں ڈی ایچ او افس میں پانی سیلاب کی شکل میں داخل، درجنوں گھر مہندم شہر کی نشیبی گلیوں میں پانی سیلاب کی طرح بہتا ہوا گھروں میں داخل ہوگیا انتظامیہ کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر پانی نکالا جا رہا ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی نے سیلابی ریلی کی شکل اختیار کی اور نشیبی علاقوں نے زیادہ پانی جمع ہونے سے تباہی مچادی، بارش کے پانی سے نالیوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا گرین سٹریٹ، محلہ ربنواز، محلہ قاری صاحب، محلہ باجن، محلہ حسین آباد، ڈی ایچ او افس، واپڈا کالونی اور نیو سبزی منڈی  فاطمہ خیل کے علاقے بارش کے پانی میں ڈوبے رہے اور پانی گھروں میں داخل ہوا جس سے گھروں میں پڑے سامان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کچے مکانات گر گئے، واپڈا کالونی میں پوری کالونی پانی میں ڈوبی رہی اور کالونی کے سامنے کی مکمل چار دیواری منہدم ہو گئی۔ اس کے علاوہ کوٹکہ غلام قادر، فاطمہ خیل اور ارعوان آباد میں درجن کے قریب گھر منہدم ہو چکے ہیں اس کے علاوہ بنوں سٹی میں بہت سارے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے جس کو نکالنے میں لوگ اپنی مدد اپ کے تحت مصروف ہیں جبکہ ڈی سی آفس کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے جہاں جہاں پانی کھڑا ہے ڈبلیو ایس ایس سی سے رابطہ کیا جائے تاکہ پانی نکالنے میں عوام کی مدد کی جائے اسی طرح لکی مروت میں بھی حالیہ بارشوں نے شدید نقصان پہنچا یا ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے گاؤں گاؤں سروے شروع کی ہے اور نقصانات کی تفصیلات اکھٹا کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان