pm 8

وزیراعظم آج براہ راست عوامی ٹیلی فونزکالزسنیں گے

ویب ڈیسک (بنوں)وزیراعظم عمران خان آج عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کی سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیں گے۔

عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔