kp food authority 1200x900 1

خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی یونیورسٹی ٹاون میں کاروائیاں،دوریسٹورنٹس سیل

ویب ڈیسک (پشاور)فوڈ سیفٹی اتھارٹی نےعوامی شکایات پر پشاور یونیورسٹی ٹاون میں خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا جائزہ لیا، میڈیکل سکریننگ ٹیسٹس نہ ہونے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو ریسٹورنٹس سیل جبکہ زائد المعیاد اور ممنوع اشیاء رکھنے پر ایک مارٹ سیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹال فری نمبر پر موصول عوامی شکایات پر بروقت کاروائیاں کی جارہی ہے،عوام خوراک سے وابستہ کاروباروں کے معیار سے متعلق اپنی شکایات ٹال فری نمبر پر درج کرائے،ٹال فری نمبر 37432-0800 پر درج کی جانے والی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم