corona virus

خیبرپختونخوامیں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح5 فیصدریکارڈ

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح5 فیصد رہی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کرک میں20 فیصد اورپشاور 13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ نوشہرہ اور لوہر چترال میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8,8فیصد جبکہ اپر چترال میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح11 فیصد رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی

تفصیلات کے مطابق صوابی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 7فیصد رہی ،خیبرپختونخوا کے13 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر ہے۔