firing 1280x720 1

تخت بھائی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،گورنمنٹ سکول کاچوکیدارقتل

ویب ڈیسک (مردان)تخت بھائی کے علاقے ٹکر میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے چوکیدار اصغر علی ولد شمشیر علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا نا معلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

تفصیلات کے مطابق ساڑو شاہ پولیس نے مقتول کے بھائی افتخار خان کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے اندھے قتل کے ملزمان تک رسائی کے لئے ہر پہلو پر تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید

پر اسرار قتل کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔۔