dangue virus 1

لنڈی کوتل میں ڈینگی وائرس سے مزید 11 افراد متاثر

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)لنڈی کوتل میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس کے حملے جاری،لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس سے مزید 11 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہو گئی، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے لئے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کے لیے الگ وارڈز قائم کر دئیے گئےہیں میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں سےخون کے نمونے لئے جارہے ہیں اورعلاقوں میں مچھر مار سپرے کا۔م آغاز کردیا گیا ہے ،مقامی لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی
مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈینگی وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں علاقے میں جلد از جلد مچھر مار سپرے کیا جائے اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔