corona in kpk

پشاورکےہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور) :پشاورکے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، چاروں ہسپتالوں میں مجموعی طور پرکورونا سے متاثرہ 319 مریض زیرعلاج ہیں .


ترجمان ہسپتال کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناسے متاثرہ 107 مریض زیرعلاج ہیں ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مختص 38 وینٹی لیٹرز پر29 مریض زیرعلاج ہیں،
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے 70مریض زیرعلاج ہیں ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مختص 25وینٹی لیٹرز میں سے13 پرمریض کا علاج جاری ہے ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 82 مریض زیرعلاج ہیں ،
ہسپتال میں مختص 38وینٹی لیٹرز پر 21مریض زیرعلاج ہیں ، کورونا نشتر آباد ہسپتال میں 60 مریض زیرعلاج ہیں،
کورونا نشتر آباد ہسپتال میں مختص 18وینٹی لیٹرز پر 6مریض زیرعلاج ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، روس