police van blast

جنوبی وزیرستان میں تحصیل لدھا کے علاقے بدربریج کے مقام پر پولیس وین پر دھماکہ

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): تحصیل لدھا کے علاقے بدربریج کے مقام پر پولیس وین پر دھماکہ، پولیس ذرائع کے مطابق 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس وین پر بارودی سرنگ کا دھماکہ تھا، زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس وین پولیو ٹیم پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی سے تھانے واپس لارہے تھے۔