plantation south waziristan

شمالی وزیرستان میں بھی پلانٹس فار پاکستان شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

ویب ڈیسک (میرانشاہ): ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی پلانٹس فار پاکستان شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے، تحصیل میرانشاہ غلام خان روڈ پر فارسٹ نرسری میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا، اس موقع پر صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ایڈیشنل کمشنر دولتِ خان اور ایس پی انویسٹیگیشن عقیق حسین نے بھی پودے لگائے، شجر کاری مہم میں ٹی ایم اے، سیول ڈیفنس، ٹائیگر فورس، سیول سوسائٹی، گورنر ماڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ڈی سی شاہد علی خان کے مطابق اس نرسری میں آج 65 ہزار پودے لگائے جائیں گے، پورے وزیرستان میں 16 لاکھ مختلف اقسام کے پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے، ایس ڈی ایف او احسان داوڑ نے کہا کہ پودے لگانے سے زمین کی خوبصورتی، آکسیجن اور مالی فائدے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں، شجر کاری مہم رزمک سب ڈویژن، میرعلی سب ڈویژن، ہیڈکواٹر میرانشاہ کے مختلف علاقوں میں زور و شور سے جاری ہے۔ محکمہ فارسٹ سے مفت اور با آسانی پودے حاصل کرکے لگائیں اور وزیرستان کو خوبصورت بنائیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دوبچے ڈوب کر جاں بحق