rescue 1122 haripur

ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک (ہری پور): ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کے مطابق ریسکیو 1122 ہری پور نے جولائی کے مہینے میں 253 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کیں ہیں، ریسکیو 1122 ہری پور کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 10,390 کالز موصول ہوئی جن میں 9112 غیر ضروری اور جعلی کالز تھیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

ریسکیو 1122 ہری پور نے جولائی کے مہینے میں 117 میڈیکل، 105 روڈ ٹریفک حادثات، 10 آگ لگنے کے واقعات، 7 لڑائی جھگڑے کا واقعات، 4 ڈوبنے کے واقعات، 10 مختلف قسم کے واقعات میں مجموعی طور پر 262 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 8 افراد انتقال کر گئے، ریسکیو 1122 ہری پور نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 102 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں سے 36 ضلع کے اندر اور 66 ضلع سے باہر منتقلی کی ایمرجنسیاں شامل ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع ہری پور کی عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کے عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں، جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے