banu advocate bashir rehman

سپریم کورٹ کے وکیل بشیر الرحمن برکی قتل کیس کا معمہ حل

ویب ڈیسک (بنوں): ڈی پی او عمران شاہد کی پریس بریفنگ، سپریم کورٹ کے وکیل قتل کیس کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار دو روپوش ہیں، ڈی پی او عمران شاہد کے مطابق وجہ عداوت پیشہ ورانہ رقابت بتائی گئی ہے، 14 جون 2021 کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر سیلابی صوتحال،درہ بین خوڑ سے بچے کی نعش برآمد

ملزمان عبدالقادر شاہ عرف خان، غیاث الحق عرف منشی اور عارف گرفتار، مرکزی ملزم اصغر علی ایڈووکیٹ اور عارف تاحال روپوش ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے وکلاء نے کافی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی