china makes huge unprecedented gift and aid to pakistan in fight against coronavirus outbreak 1584989224 8917

مشکل وقت میں چین ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے- چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد :چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں چین ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے.کل سے چین سے متعلقہ سامان کی فراہمی شروع ہو جائے گی.متعلقہ سامان کی فراہم کے لیے چینی سفارتکار سے مسلسل رابطے میں ہیں.کل چین سے ایک لاکھ ماسک پاکستان پہنچ جائیں گے.سامان میں 50ہزار این 95 ماسک بھی شامل ہیں.

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کے روز 50ہزار ٹیسٹ کٹ دستیاب ہوں گی.جمعہ کو چین سے مزید 2جہاز طبی سامان لے کر پہنچ جائیں گے.ہفتے کے روز سنکیانگ سے 12ٹن سامان لے کر ہمارا جہاز آئے گا.نجی شعبے کو بھی باہر سے طبی سامان منگوانے کیلئے ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ چین سے سامان کی فراہمی کے لیے 28تاریخ کو ایک دن کیلئے سرحد کھولیں گے.پی او ایف واہ میں یومیہ 25ہزار ماسک تیار ہو رہے ہیں.این ڈی ایم اے کے پاس کسی قسم کے فنڈز کی کمی نہیں.