4th wave of corona

کورونا وائرس کی چوتھی لہر24 گھنٹوں میں 7 متاثرہ مریض جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کر لی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 7 متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گئے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 98ہو گئی ہے، آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 16 ہے، کورونا آئی سی یو میں 16 میں سے 12 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 18 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود ویکسینیشن کاؤنٹر سے فری ویکسین لگوا کر اپنا فرض پورا کریں، ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری