corona burial 696x392 2

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6افراد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار 468ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 584افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ44 ہزار 848ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 163مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 36ہزار 270ہوگئی، پشاور میں کورونا وائرس سے1فرد جاں بحق، اس کے ساتھ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2161 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید235 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد53 ہزار242 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 10ہزار 388نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔