07f5f915dc1426d5722b0eeb2c587279

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا، دونوں وزرائے خارجہ نے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان اور ترکی میں کیے گئے حفاظتی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا عالمی وبا کے پھیلاؤ کے خلاف ترکی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، ترک وزیر خارجہ اور ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ترکی میں موجود پاکستانیوں کی دیکھ بھال اور جلد وطن واپسی کا معاملہ اٹھایا

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستانی شہریوں کا، اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں جنہیں فلائٹس بحال ہونے پر جلد پاکستان روانہ کر دیا جائے گا