corona virus 1

پاکستان میں مزید 4753 افراد میں کورونا کی تشخیص

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک میں کورونا نے مزید 4 ہزار 858 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے جب کہ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.61 فیصد رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4858 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کے لئے پراپرٹی ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

ملک میں اب تک 10 لاکھ 39 ہزار 965 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 9 لاکھ 43 ہزار 20 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 40 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مصدقہپ مریضوں کی تعداد 73 ہزار 213 ہے، جن میں سے 3,441 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں تو بتا دیں کہ سائفر میں ایسا لکھا کیا ہے؟،اسلام آبادہائیکورٹ