North waziristan plantation

شمالی وزیرستان میں بھی پلانٹس فار پاکستان شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

ویب ڈیسک(میرانشاہ): ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی پلانٹس فار پاکستان شجر کاری مہم زور ؤ شور سے جاری ہیں، تحصیل میرانشاہ غلام خان روڈ پر فارسٹ نرسری میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح ھوگیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر ، ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان ، ایڈیشنل کمشنر دولتِ خان اور ایس پی انویسٹیگیشن عقیق حسین نے بھی پودے لگائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

شجر کاری مہم میں ٹی ایم اے ، سیول ڈیفنس ، ٹائیگر فورس، سیول سوسائٹی، گورنر ماڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
میرانشاہ ۔ڈی سی کے مطابق اس نرسری میں آج 65 ہزار پودے لگائے جائیں گے، پورے وزیرستان میں 16 لاکھ مختلف اقسام کے پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔
ایس ڈی ایف او کے مطابق پودے لگانے سے زمین کی خوبصورتی ، آکسیجن اور مالی فائدے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں، شجر کاری مہم رزمک سب ڈویژن ، میرعلی سب ڈویژن ، ھیڈکواٹر میرانشاہ کے مختلف علاقوں میں زور ؤ شور سے جاری ہے، ممحکمہ فارسٹ سے مفت اور با آسانی پودے حاصل کرکے لگائیں اور وزیرستان کو خوبصورت بنائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ