ویب ڈیسک (ہنگو)کمانڈنٹ ٹل سکاٹس بریگیڈیئر عاطف مشتان ،ڈی سی سرمد سلیم اکرم اور کرنل اسامہ کا محرم کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ۔ کمانڈنٹ ڈی سی ونگ کمانڈر نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔
اس حوالے سے کمانڈنٹ عاطف مشتاق کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران اور علاقہ مشران کا تعاون انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہنگو امن کے قیام میں امن کمیٹی کے ممبران اور علاقہ مشران کا اہم کردار رہا ہے۔