banu cantt eletion

بنوں: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اب تک 10 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے

ویب ڈیسک (بنوں): کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اب تک 10 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے، انتخابات دو وارڈز میں ہوں گے، وارڈ 1 میں 7 امیدوار، جبکہ وارڈ نمبر 2 سے 3 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، وارڈ نمبر 2 میں اقلیتی امیدوار بھی جنرل الیکشن میں حصہ لے گے، کنٹونمنٹ بورڈ کے کل ووٹ 2970 ہیں جن میں مردانہ 1553 جبکہ زنانہ 1417 ووٹ رجسٹرڈ ہیں، کینٹ بورڈ کی کل آبادی 8 ہزار 320 آفراد پر مشتمل ہے، وارڈ نمبر 1 میں زعفران خان، یاسر عالم، نصیر اللہ، ممتاز خان، عامر ممتاز، سمیع اللہ اور محمد حبیب امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

وارڈ نمبر 2 میں جمشید محی الدین، نعیم گیل اور عمران نواز امیدوار ہیں، وارڈ نمبر 1 میں سپلائی لائن، کوٹکہ نامور، خیبر کالونی، کرم لائن، ریلوے کالونی، صدر بازار اور سرائے جات کے علاقے شامل ہیں، وارڈ نمبر 2 میں ڈیفنس کالونی، رسالہ لائن، ڈیری فارم اور ٹیلی فون کالونی شامل ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 3 اگست تک ہوگی جبکہ 7 اگست تک اپیل کا حق ہوگا، اپیلوں کا فیصلہ دس اگست کو ہوگا 12 اگست تک امیدوار کاغزات واپس لے سکتے ہیں، 13 اگست کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے، اسی ہی دن ختمی فہرست جاری کی جائے گی، انتخابات 12 ستمبر 2021 کو منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی