yakatoot diability school protest

اندرون یکہ توت محلہ جٹان کے رہائشیوں کا گونگے بہرے سکول برائے گرلز میں مرد پرنسپل کی تعیناتی کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): اندرون یکہ توت محلہ جٹان کے رہائشیوں کا گونگے بہرے سکول برائے گرلز میں مرد پرنسپل کی تعیناتی کیخلاف احتجاج، علاقہ ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی، مرد پرنسپل کی جگہ خاتون پرنسپل کو تعنات کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکول کافی عرصے سے چل رہا ہے جس میں ہماری بہنیں اور بیٹیاں پڑھتی ہیں، خاتوں پرنسپل کی تعیناتی ناگزیر ہے تاکہ کوئی ناخشگوار واقعہ رونما نہ ہو، ثمر بلور ایم پی اے نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔