abbottabad land sliding

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ سوڑا پل سے ملحقہ روڈ مون سون بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا شکار

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ سوڑا پل سے ملحقہ روڈ مون سون بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگیا، روڈ پر مسافر جیپ بھی حادثہ کا شکار ہوئی تاہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ سے ملبہ ہٹا کے بحال کردیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، یونین کونسل جندر باڑی کی سڑک سوڑا پل سے ملحقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں مسافر جیپ کو بھی حادثہ پیش آیا، متعدد گاؤں کو ملانے والی واحد رابطہ سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد حالیہ تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار بھی مکمل تباہ ہو گئی، سڑک میں دراڑیں پڑنے سے سفر کے لئے خطرناک ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کانوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ