spoke person foreign ministry

وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا ،افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں-ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفتر خارجہ کا سوشل میڈیا پر طالبان بارے وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت، ترجمان کے مطابق افسوس کی بات ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا، وزیرخارجہ نے واضح طور پر عالمی برادری، علاقائی کھلاڑیوں اور خود افغانوں کے درمیان دہشت گردی کی لعنت بارے اتفاق پیدا کرنے کے بارے میں بات کی، ان کے بیان کو کسی صورت افغان تنازعہ کے کسی ایک فریق کی وکالت نہیں لینی چاہئیے، پاکستان بار بار کہہ چکا ہے کہ اس کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہم سمجھتے ہیں تنازعہ کے تمام فریقین افغان ہیں جنہیں اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہئے، ہم افغان امن عمل میں تعمیری سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے، تمام توانائیاں افغان تنازعہ کے وسیع البنیاد جامع سیاسی حل پر صرف کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں۔