supreme court 5

چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی، چیف جسٹس پاکستان کی رجسڑار سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، وزیر دفاع

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے کردیا گیا، گریڈ سات سے دس تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کردیا گیا، گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا، گریڈ سولہ سے بائیس تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیا گیا، سپریم کورٹ ملازمین کے بڑھائے گئے الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،صدر مملکت