imran khan and asad umar covid cabinet meeting

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر اجلاس: مارکیٹیں ہفتے میں 2 دن بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر کی شرکت، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری سے کچھ فیصلے کیے ہیں، ‏راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں بندشوں کا اطلاق ہوگا، ‏اِنڈور ڈائننگ کو بند کرنے جارہے ہیں، ‏ہفتے میں دوبارہ 2 چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے، ‏پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ 50 فیصد پر لےکر آرہے ہیں، دفاتر میں بھی 50 فیصد عملہ کام کرے گا، مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 کی بجائے 8 تک کر دیئے گئے، ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے، ‏کراچی اور حیدرآباد میں پہلے سے نافذ پابندیاں برقرار رہیں گی، نئی پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی