DPO Charsadda

ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کا نوٹس

ویب ڈیسک (چارسدہ): ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کا سخت نوٹس، ملوث اے ایس آئی عمر حیات خان کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا، ریڑی والے پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی عمر حیات خان کو معطل کرکےان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم، ڈی ایس پی تنگی کو ویڈیو کی مکمل تحقیقات کرکے اپنے رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، انصاف کی جلد از جلد فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لئے جائینگے۔