NCOC 1

کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈاون اور نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈاون اور نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور ڈائننگ مکمل بند، ‏آوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقرر، مارکیٹوں کےاوقات کار رات 10کی بجائے 8 تک کردیئےگئے، ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی، چھٹی کے دنوں کا فیصلہ صوبے خود کریں گے، میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، تندور اور بیکریاں کھلی رہیں گی، تمام مزارات اور سینما گھروں پر مکمل پابندی ہوگی، ‏تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کردی جائے گی، ‏آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 افراد شرکت کرسکیں گے، ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازم ہوگا، نئی پابندیوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، پشاور ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، مظفرآباد، میرپور، گلگت، سکردو میں ہوگا، نوٹیفکیشن سیاحوں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کوڈ ایس او پیز لازم ہوگا، کراچی اور حیدرآباد میں پہلے سے نافذ پابندیاں برقراررہیں گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق آج 3 آگست سے 31 اگست تک نافذالعمل رہیں گے۔