corona SOPS for ashoora

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے عشرہ محرم کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے عشرہ محرم کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے، خیبرپختونخوا میں محرام الحرام سے متعلق قواعد و ضوابط طے،محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاو کا خدشہ ہے، محرم کے مجالس اور جلوس میں کورونا ایس او پیز اور ذاکرین کےلئے ویکسی نیشن لازمی قرار، مجالس اور جلوس طے شدہ اور روایتی مقامات پر ہی منعقد کرائے جائیں، مجالس اور جلوسوں میں بزرگ شہریوں اور بچوں کی تعداد کم سے کم رکھی جائے، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا افراد کی مجالس اور جلوسوں میں شرکت پر پابندی ہوگی، مجالس کے انعقاد کےلئے جگہ مناسب اور کشادہ ہونی چاہیے، امام بارگاہوں میں 6 فٹ فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات لگائے جائیںگے، داخلی راستے پر تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ، ماسک اور سینی ٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، امام برگاہوںمیں مجالیس سے پہلے اور بعد میں کلورین سے فرش کی صفائی لازمی بنائے، نیاز کی تقسیم کے مقامات پر زیادہ بھیڑ نہ ہو، مصافحہ اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے.

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت