kohat Power Cable issue

کوہاٹ: نواحی علاقہ سورگل میں بجلی کی تاریں وبال جان بن گئیں

ویب ڈیسک (کوہاٹ): نواحی علاقہ سورگل میں بجلی کی تاریں وبال جان بن گئیں، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بوسیدہ ہائی ٹینشن تاریں کسی بھی وقت انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہیں، اب تک دو بندوں کو کرنٹ لگ چکا ہے، کئی جانور ہلاک ہوچکے ہیں، تین سال قبل بجلی کی بوسیدہ تاریں گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اہل علاقہ مزید کسی بڑے سانحے کے متحمل نہیں ہوسکتے، پیسکو حکام جلد از جلد بوسیدہ تاریں ہٹاکر نئی تاریں ڈالیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر