KPK Govt

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پشاور اور ایبٹ آباد میں پابندیوں کے احکامات جاری کردیے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث پابندیاں عائد، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پشاور اور ایبٹ آباد میں پابندیوں کے احکامات جاری کردیے، پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا، پشاور اور ایبٹ آباد میں رات 8 بجے کاروباری مراکز بند ہوں گے، ہفتے میں 2 دن کاروباری سرگرمیاں بند ہوں گی، ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی، دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام ہوگا، ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائیننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ 8 اگست سے ان ڈور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہوگی، ان ڈور کلچر، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، تفریحی پارکس، واٹر سپورٹس اور سویمنگ پولز بند رہیں گے، پبلک پارکس سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، ان ڈور جمز کورونا ویکسین لگانے والوں کےلئے کھلے رہیں گے۔