prime ministers performance delivery unit

32 وفاقی اداروں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول

ویب ڈیسک (اسلام آباد): 32 وفاقی اداروں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول،پی ایم ڈی یو کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر 32 وفاقی اداروں نے 955 ای کچہریاں منعقد کروائی، وزارت تعلیم،مواصلات کے ذیلی اداروں،موٹر وے پولیس،این ایچ اے نادراکی کارکردگی کو سراہا گیا، ناقص کارکردگی پر پاکستان میڈیکل کمیشن، ریلوے افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے کہا کہ اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہدایات دی گئیں ہیں، وفاقی اداروں کی کچہریوں میں 6911 شکایات میں سے 4842 کو حل کیا گیا، متعدد عوامی شکایات کومتعلقہ افسران واداروں کو حل کے لئے بھیجا گیا، وفاقی اداروں سے متعلق عوامی آگاہی سے متعل 10060 لوگوں سوالات پر رہنمائی کی گئی، عوامی کچہریاں فیس بُک لائیو اوربراہ راست ٹیلیفون کالز سے کی گئیں، اداروں کے سربراہان نے عوامی کچہریوں کا انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا