Foreign tourists fans of the Pakistan Army

غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

ویب ڈیسک : پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسیکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش، حال ہی میں سکردو میں آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔

امریکہ کے Conan Bliss نے کہا کہ 2015 میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا، تو پاک فوج نے ہمیں سیکیورٹی دی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں، انہوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اورSCO کی طرف سے سیاحوں کے لئے 4G کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

برطانیہ کے Rob Lucas کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا اُن کا تجربہ انتہائی زبرست رہا، انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں اور ہم محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

برطانیہ کے ہی Kentin Cool نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے، یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔

آئے دن پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی سیاح حکومت پاکستان اور پاک فوج کی
جانب سے فراہم کردہ سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔