Ppp reject petrol price hike

پیپلز پارٹی نے ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ نیّر بخاری

ویب ڈیسک : ایل این جی مہنگی قیمت پر خریدنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے ایل این جی کی خریداری کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

نیّر بخاری نے کہا کہ ایل این جی کی مہنگی قیمت پر خریداری نے کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں، ایل این جی کی موجودہ خریداری تاریخ کی سب سے مہنگی خریداری کا معاہدہ ہے، تاریخ کا سب سے بڑا مہنگا معاہدہ ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے، پتہ لگایا جائے ایل این جی کی مہنگی خریداری کا فائدہ کس نے لیا۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

نیّر بخاری نے مزید کہا کہ نیب فوری طور پر ایل این جی خریداری معاملہ کی تحقیقات کرے، ایل این جی معاہدہ کی تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں، اس قسم کے معاہدے نے تحریک انصاف کی شفافیت کے دعووں کا پول کھول دیا ہے، ایل این جی کی مہنگی قیمت پر خریداری کا اثر بھی غریب طبقے پر ہی پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ