pM imran khan

شوکت خانم ہسپتال کراچی کاآئندہ سال افتتاح کردیا جائےگا،وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم ہسپتال آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنےٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شوکت خانمہ ہسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خان ہسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے ہسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم ہسپتال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔