sector comando fc south

سیکٹرکمانڈرایف سی ساؤتھ کامحرم الحرام کی آمدسےقبل امام بارگاہوں کادورہ

ویب ڈیسک(ٹانک)سیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ کا محرم کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ کیااور امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے دورے کے دوران تمام تھلہ جات کے متولیان سے ملاقات کی اور جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔سیکٹر کمانڈر نے متولیان سے سہولیات سیکیورٹی اور مسائل پر بات کی اور فول پروف سیکیورٹی کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ افواج پاکستان سیکیورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریگی متولیان سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد رکھیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز کو دیں انکا مزید کہنا تھا کہ ٹانک ہم سب کا ہے اسے ہم سب نے مل کر امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ
مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں ،امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے علماء اور علاقہ مشران کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا اس سے پہلے بھی ٹانک امن کے قیام میں علماء کرام اور علاقہ مشران کا اہم کردار رہا ہے۔