Abdul Qayyum Niazi

پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ویب ڈیسک : عبدالقیوم نیازی 33 ووٹ حاصل کرکے آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں. اس سے پہلے آج ان کو‏

طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر کے لئے امیدوارنامزد کرنے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

فوادچوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کیاہے، قیوم نیازی متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں، قیوم نیازی کوطویل مشاورت،تجاویز کےجائزےکےبعدنامزدکیاگیا، ان کا دل کارکنوں کےساتھ دھڑکتا ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی کے کاغذات جمع کرادیئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب شاہ غلام قادر نے کاغذات جمع کرائے گئے، آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی آج دوپہر2 بجے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

خیال رہے ‏عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیرخوراک رہ چکے ہیں،عبدالقیوم نیازی 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے،قیوم نیازی ن لیگ کے چوہدری یاسین کو شکست دےکرممبر اسمبلی منتخب ہوئے ۔عبدالقیوم نیازی 2سال قبل مسلم کانفرنس چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئےان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔