bolllywood actress sara khan 1

سارہ علی خان کی ناک کٹ گئی،مداح پریشان

ویب ڈیسک(ممبئی) اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ دی ہے۔

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اداکارہ سارہ علی خان نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

سارہ علی خان کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد مداحوں کے کمنٹس کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ فینز اداکارہ سے ناک کاٹنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جب کہ کئی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
اداکارہ سارہ علی خان کی ناک کاٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن