faisal qureshi

معروف اداکار ڈیلٹا وائرس کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکار فیصل قریشی فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پرسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا۔

فیصل قریشی نے سٹوری میں تمام صارفین کو ہدایت کی کہ اپنا خیال رکھیں کیونکہ کورونا کی نئی قسم (ڈیلٹا ویرینٹ) لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ویکسین لگوا چکا ہو اور کل اس وائرس میں مبتلا ہوا تھا جس کے بعد آئندہ کچھ روز کے لئے آئسولیشن میں ہوں، مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تاحال موجود نہیں ہیں۔