shah mehmmod qureshi message

شہداء کےمقدس خون کی بدولت،امن وآشتی کےدیپ روشن ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پرپولیس شہد ا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج یوم شہدائے پولیس کے موقع پر میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے،میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے ایک شعر بھی بیان کیا۔

جب تک نہ جلیں دیپ شہیدوں کےلہوسے

کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہی شہداء کے مقدس خون کی بدولت، امن و آشتی کے دیپ روشن ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دفاتر اور تھانوں میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ہیں۔