police killed in karak

کرک: گھریلو تنازع پر پولیس کانسٹیبل قتل

ویب ڈیسک (کرک) تھانہ صابر آباد کے علاقہ کبیرکلہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ،جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق مقتول کو آج صبح ڈیوٹی پر آتے ہوئے فائرنگ کی گئی، موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،نعش پوسٹ مارٹم کیلیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

مقتول کانسٹیبل ارشاد کے قتل کا مقدمہ تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

کرک پولیس کے مطابق ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔