nadeem arshad

ارشد ندیم اولمپکس کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے

ویب ڈیسک(ٹوکیو) ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ٹوکیواولمپکس سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آہی گئی۔ پاکستان جیولن تھرو میں میڈل کی ریس میں شامل ہوگیا۔ جس کا فیصلہ سات اگست کو ہوگا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کوالیفائی راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پائی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راوند میں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی۔ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ۔ارشد ندیم سات اگست کو جیولن تھرو کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے ٹوکیو اولمپکس فائنل میں پہنچنے پر ارشد ندیم مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان


اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فون پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اللہ آپ کو فائنل میں بھی ضرور کامیاب کرے گا۔ صوبائی وزیرکھیل نے پوری قوم سے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔