763740 4073734 Coronavirus AFP updates

چوتھی لہر:صوبہ کے9اضلاع میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کی چوتھی لہر ، 9اضلاع میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6فیصد پہنچ گئی، فعال کیسز بھی 4ہزار 700 ہوگئے۔گزشتہ 7روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں تور غر میں پشاور سے آگے نکل گیا، تور غر میں شرح19 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

صوبائی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد اورچترال اپر میں سے 13فیصد رہی کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 8 فیصد جبکہ نوشہرہ اورچترال لوئر میں 7 فیصد ہے ​مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اور ہری پور میں 5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب