بنوں: 4اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت اوراحترام کیساتھ منایا گیا

ویب ڈیسک (بنوں )ملک بھرسمیت بنوں میں چار اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت اور احترام کیساتھ منایا گیا۔

بنوں آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی، ڈی پی او عمران شاہد، محکمہ پولیس کے آفسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

آفسران نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں اُنہیں باقاعدہ رزق دیا جا تا ہے یہ قوموں کی حیات ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے پشتون بیلٹ سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا اور بنوں کے 146 پولیس اہلکار اس جنگ کا نشانہ بن گئے لیکن ان کے والدین کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری

قانون کی بالا دستی ہو یا امن و امان کا قیام،  دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا سماج دشمن عناصر کا مقابلہ پولیس نے دیگر فورسز کیساتھ ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا۔

تقریب کے آخر میں انسانی خدمت ویلفیئر آ رگنائزیشن کی جانب سے شہداء کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔