earthquak in kp

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں افغانستان ریجن تھا۔ زلزلے کی شدت5.3 اور گہرائی159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، مہمند ایجنسی ، لائر دیر، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد