kashmir black day

ملک بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک (سری نگر): کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے جس کا مقصد 2019 ء میں اس دن مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

سری نگر میں شام آٹھ سے ساڑھے 8 بجے تک بلیک آؤٹ کیا جائے گا جوکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری احتجاجی کیلنڈر کے تحت اس دن سے شروع ہونے والے عشرہ مزاحمت کاحصہ ہوگا، آج لال چوک کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے، میرپور میں جموں کشمیر ورکرز پارٹی شام پانچ بجے ویو پوائنٹ پارک سے ریلی نکالے گی۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ سارے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا، یہ وہ دن ہے جب دو سال پہلے مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے، آج صبح 9 بجے ایک منٹ کے لئے ٹریفک بند ہوگی اور خاموشی اختیار کی جائے گی۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اس دن کی مناسبت سے خصوصی اشاعت و نشریات کا اہتمام کیا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام بھارتی ہائی کمشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ